کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کوقومی اعزاز دینے کیلئے نامزد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 19 مارچ 2019 15:33

کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کوقومی اعزاز دینے کیلئے نامزد کرنے ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کوقومی اعزاز دینے کیلئے نامزد کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔ میاں کاشف محمود نے فیاض احمد رانجھا ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اپنایا کہ وفاقی کابینہ نے 23مارچ کے موقع پر 127شہریوں کو پاکستانی کا اعلی سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

فہرست میں شامل کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی کے نام پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عقیل کریم ڈھیڈی نیب کے ملزم اور ان پر کرپشن کے سنگین الزامات ہیں۔ڈیکوریشن ایکٹ 1975کے تحت سول ایوارڈ کسی ملزم کونہیں دیا جا سکتا۔سائنس، آرٹس اور ادب کے میدان میں اعلی خدمات سرانجام دینے والوں کو ہی سول ایوارڈ سے نوازا جا سکتا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت عقیل کریم ڈھیڈی کا نام سول ایوارڈ کی فہرست سے خارج کرنے کا حکم دے۔