کر اچی ،عدالت نے نیب کوسابق آئی جی سمیت دیگر ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستوں پر 18 اپریل تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی

منگل 19 مارچ 2019 18:31

کر اچی ،عدالت نے نیب کوسابق آئی جی سمیت دیگر ملزمان کی پلی بارگین کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) سندھ ہائی کورٹ میںسابق آئی جی کے خلاف ایک اور کرپشن ریفرنس کا معاملہ،عدالت نے نیب کو ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستوں پر 18 اپریل تک فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، اے آئی جی اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی نیب پراسیکوٹر کا اپنے دلائل میں کہنا تھا کہ پولیس افسر تنویر احمد، عتیق الرحمن اور شفیق نے پلی بارگین کی درخواست دی ہے،ملزمان کی درخواستیں ہیڈکوارٹر ارسال کردی ہیں،عدالت نیب کو ملزمان کی پلی بارگین کی درخواستوں پر 18 اپریل میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ، ملزموں پر 15 کروڑ روپے سے زائدکا سرکاری خزانے کو نقصان کا الزام ہے،نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ریفرنس میں مفرور ملزم قرار دیا تھا،ملزموں میں سابق اے آئی جی تنویر احمد طاہر ، فدا حسین شاہ، کامران راشد ،سابق اے آئی جی فیصل بشیر میمن، سرمد مدحت حسین،اور علی اصغر اوردیگرشامل ہیں نیب کا موقف ہے کہ ریفرنس کنٹرولر جنرل اکانٹس کی شکایت پر بنایا گیا،ملزموں پر پولیس فیڈنگ فنڈ کی مد میں کرپشن کا الزام ہے ،پولیس فیڈنگ فنڈ میں اہلکاروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی ، ملزموں نے پولیس گاڑیوں کی مینٹینس کے نام پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ،ملزموں نے ٹینڈرز کے بغیر من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے گئے۔