یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی اطلاع

بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر خالی کروا لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 19 مارچ 2019 17:34

یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی اطلاع
برسلز (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 مارچ 2019ء) یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی اطلاعات ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ یورپی یونین کے ہیڈ کوارٹر میں بم کی اطلاع موصول ہوئیں جس کے بعد ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق بم کی اطلاع فون پر موصول ہوئی جس کے بعد یورپی یونین کا ہیڈ کوارٹر خالی کروا لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ یورپی یونین کی جانب جانے والی سڑکیں بھی بند کر دی گئی ہیں۔سراغ رساں کتوں کی مدد سے گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے جب کہ فائر بریگیڈ عملہ اور ایمبولینس بھی پہنچ گئی ہیں۔عمارت میں 40 سے زائد لوگ موجود تھے جنہیں ہنگامی طور پر عمارت سے نکال لیا گیا ہے جب کہ سرچ آپریشن جاری ہے۔اس حوالے سے مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آ سکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :