انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی زیر صدارت پاکستان ڈے پریڈ سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس،ضلع بھر کے ناکہ جات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا

منگل 19 مارچ 2019 18:41

انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کی زیر صدارت پاکستان ڈے پریڈ سکیورٹی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2019ء) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان کی زیر صدارت پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر سکیورٹی سے متعلق اہم اجلاس ہوا،ضلع بھر کے ناکہ جات پر سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آئی جی پی اسلام آباد محمد عامر ذولفقارخان کی زیر صدارت پاکستان ڈے پریڈ کے موقع پر ضلع بھر کی سکیورٹی کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہو ا جس میں ڈی آئی جی سکیورٹی وقار احمد چوہان، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز سرفراز احمد فلکی،ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید، ایس ایس پی سکیورٹی محمد سلیمان، ایس ایس پی ٹریفک فرخ رشید، اے آئی جی آپریشنز سردار غیاث گل کے علاوہ دیگر لاء اینڈ انفورسمنٹ ایجنسیز کے سینئر افسران نے بھی شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے اجلاس میں سکیورٹی ،ضلع بھر میں جاری سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز،ناکہ اور فلٹریشن پوائنٹس پر چیکنگ،ٹریفک کے مسائل اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوارڈی نیشن کے متعلق سیر حاصل بحث کی،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقع سے بچنے کے لئے تمام تر ضروری سکیورٹی اقدامات بروئے کار لائے جائیں ،انہوں نے مزید کہا کہ ناکہ جات و فلٹریشن پوائنٹس پر چیکنگ کو مزید موثر بنایا جائے اور تمام ناکہ جات پر ہائی الرٹ کیا جائے ،انہوں نے پاکستان ڈے پریڈ کے انتہائی اہم ایونٹ کے بارے میں بھی شرکاء میٹنگ کو ہدایات جاری کیں ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اس اہم دن کے موقع پر مکمل جانثاری اور قومی فریضہ سمجھ کر اپنے فرائض سرانجام دیں ،مدارس ،ہوٹلز، موٹلز،کچی آبادیوں میں چیکنگ کو جاری رکھا جائے ۔

متعلقہ عنوان :