کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان

منگل 19 مارچ 2019 20:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) محکمہ موسمیات نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں شمال مشرقی علاقوں سے ہلکی ہوائیں چل رہی ہیں، شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتاہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی طور پر آلودہ رہ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 17 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :