شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کے لیے انوکھا اقدام

نئی نویلی دلہن پر تھپڑوں کی بارش اور سر میں ڈنڈا دے مارا ،ہسپتال منتق ماں نے مشورہ دیا تھا کہ بیوی پر شروع سے خوف جما لینا، دولہے کا پولیس کو بیان

منگل 19 مارچ 2019 20:54

مصر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) مصر میں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو سر پر ڈنڈا مار کر زخمی کر دیا جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئی۔ ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شوہر کا شادی کی پہلی رات بیوی پر رعب قائم کرنے کے لیے انوکھا اقدام دیکھنے میں آیا ہے جہاں اس نے شادی کی پہلی رات ہی بیوی پر تھپڑوں کی بارش کر دی اور سر میں ڈنڈا دے مارا جسے زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

دولہے نے پولیس کو ابتدائی اعترافی بیان میں کہا ہے کہ میری ماں نے مجھے تاکید کی تھی کہ اپنی بیوی کو پہلے ہی دن قابو میں رکھنا ہے ، دولہے نے مزید بتایا کہ میری ماں نے مجھے کہا تھا کہ تمہارے بھائیوں نے ایسا نہیں کیا اور یہی وجہ ہے کہ ان کی بیویاں اپنے شوہروں کی ایک نہیں سنتی۔دولہے نے بتایا کہ اس نے گھر لاتے ہی دلہن کو تین تھپڑ رسید کیے جس کے جواب میں دلہن نے بھی ایک دو تھپڑ مجھے مارے ،جس پر مجھے اشتعال آگیا اور کچن میں گیا اور لوہے کا ڈنڈا پکڑ کر اس کے سر پر دید مارا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دلہن کو عروسی جوڑے میں اسپتال لایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ دلہن کو سنگین فریکچرز آئے ہیں۔