ساہیوال، انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹروں کی ہٹ دھر می ، آئی سی یو وارڈ میں ماموں کانجن کے ٹریفک حادثہ کے شدید زخمی کی حالت مزید بگڑ گئی

‘ ڈاکٹروں کے رویہ پر ورثاء کاشدید احتجاج ۔ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر شاہد کو معطل کر کے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ ورثاء کا مطالبہ

بدھ 20 مارچ 2019 00:13

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2019ء) انتہائی نگہداشت کے ڈاکٹروں کی ہٹ دھر می سے آئی سی یو وارڈ میں ماموں کانجن کے ٹریفک حادثہ کے شدید زخمی فیاض کی حالت مزید بگڑ گئی ڈاکٹروں کے رویہ پر ورثاء کاشدید احتجاج ۔ڈاکٹر عمر اور ڈاکٹر شاہد کو معطل کر کے معاملہ کی تحقیقات کا مطالبہ ورثاء کا مطالبہ ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ماموں کانجن کا30سالہ محنت کش کار کی ٹکر سے شدید زخمی ہو نے کے بعد سول ہسپتال ساہیوال لایا گیا جہاں اسے آرتھو وارڈ کی بجائے نیورو وارڈ میں دا خل کرا دیا گیا اسکی حالت مزید نازک ہو گئی تو اسے مصنوعی سانس ہاتھ سے دے کر علاج کیا جارہا ہے لیکن آئی سی یو کے ڈاکٹروں انچارج ڈاکٹر عمرا ور ڈاکٹر شاہد نے ہٹ دھر می کا مظاہرہ کیا ۔

وینٹی لیٹر کی سہولت نہ دی جس سے مریض کی حالت مزید بگڑ گئی ۔ چیف ایگزیکٹو وپر نسپل میڈیکل کالج ڈاکٹر پروفیسر محمد طارق نے معاملہ کی انکوائری کا حکم دے دیا اور مریض کو آئی سی یو میں وینٹی لیٹر کی سہولت دینے کا بھی حکم دے دیا ہے۔