میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے ،بلاول بھٹوزرداری نے نیب پیشی قبل ٹوئٹر پر معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا

بدھ 20 مارچ 2019 16:01

میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے ،بلاول بھٹوزرداری نے نیب پیشی قبل ٹوئٹر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے نیب میں پیش ہونے سے قبل سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو بلاول بھٹو زر داری نے نیب پیشی سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر معروف انقلابی شاعر حبیب جالب کا قطعہ لکھا ہے۔’’میں بھی خائف نہیں تختہ دار سے،میں بھی منصورہوں کہہ دواغیار سے،کیوں ڈراتے ہو زنداں کی دیوار سے،ظلم کی بات کو جہل کی رات کو،میں نہیں مانتا، میں نہیں جانتا۔