منشیات سمگلنگ کیس ،چیک ریپبلک کی ماڈل ٹریسا کو جرم ثابت ہونے پر ساڑھے 8سال قید ،جرمانے کی سزا سنا دی گئی
شریک ملزم شعیب حفیظ خان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کر دیا گیا ، فیصلے سنتے ہی ملزمہ نے پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا ملزمہ ٹریسا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکی، مقررہ وقت میں ہائیکورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے‘سیشن عدالت کا فیصلہ
بدھ 20 مارچ 2019 16:17
(جاری ہے)
عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ شریک ملزم شعیب کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے جا سکے۔
فیصلے میں کہا گیا کہ پراسیکیوشن نے ٹریسا کی ہیروئن سمگل کرنا ثابت کر دی، ملزمہ ٹریسا اپنی بے گناہی ثابت نہیں کر سکی، ملزمہ کو ثابت کرنا تھا کہ پکڑی گئی ہیروئن اس کے دعوے کے مطابق اس کی نہیں مگر ملزمہ اپنا موقف ثابت کرنے میں ناکام رہی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزمہ مقررہ وقت میں ہائی کورٹ میں فیصلے کے خلاف اپیل کر سکتی ہے۔فیصلہ سنائے جانے کے موقع پر یورپی ملک چیک ریپبلک کے سفارت خانے کی ڈپٹی سیکرٹری بھی موجود تھیں ،فیصلے سنتے ہی ملزمہ ٹریسا نے کمرہ عدالت میں پھوٹ پھوٹ کر رونا شروع کر دیا۔فیصلے کے بعد ملزمہ کو سخت سکیورٹی میں واپس بخشی خانے منتقل کر دیا گیا۔ماڈل کو 10جنوری 2018ء کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ ملزمہ کو ساڑھے آٹھ کلو ہیروئن لاہور ائیر پورٹ سے سمگل کرنے کی کوشش میں گرفتار کیا گیا تھا،ملزمہ کے خلاف نو گواہان نے بیانات ریکارڈ کروائے ،غیر ملکی ماڈل کے ساتھ چار مزید ملزمان کو نامزد کیا گیا ،مقدمے کے تین ملزمان اشتہاری ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.