سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کے چیئرمین منتخب

کسانو ں کے مسائل کو حل کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا، اسد قیصر

بدھ 20 مارچ 2019 16:29

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2019ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔ بدھ کو قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کا پارلیمنٹ ہاؤس میں اجلاس ہوا جس میں سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر متفقہ طور پر کمیٹی کے چیئرمین منتخب ہوگئے ۔پارلیمنٹ کی خصوصی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے خصوصی کمیٹی برائے زرعی اجناس کی چیئرمین شپ کے لیے سپیکر کا نام تجویز کیا جس کی دیگر ارکان نے متفقہ طور پر تائید کی۔

اراکین کی سپیکر کو خصوصی کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہونے پرمبارک باد دی ۔سپیکر نے اراکین کی طرف سے اعتما د کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کیا۔سپیکر نے کمیٹی کو فعا ل بنا نے اور کسا نو ں کو در پیش مسا ئل کو حل کر نے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پا کستان ایک زرعی ملک ہے اور اس کی معیشت کا دارو مدار زراعت پر ہے۔

(جاری ہے)

چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ کسانو ں کے مسائل کو حل کئے بغیر ملکی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔اسد قیصر نے کہاکہ کسانو ں کے مسائل کو حل کر نے کے لیے قا نو ن سا زی کی ضرورت ہے ۔چیئر مین کمیٹی نے کہاکہ کمیٹی ارا کین سیا سی وا بستگیو ں سے با لا تر ہو کر زراعت کی ترقی اور کسانوں کے مفا دات کے تحفظ کے لیے کر دار ادا کر یں