م* ایف بی آ ر نے بے نامی جائیداد ، ٹرانزیکشن اس کیس سے متعلق سزا کی وضاحت کردی
) ایسی ٹرانزیکشنز بے نامی ٹرانزیکشنز کہلائیں گی جہاں جائیداد کی خرید و فروخت کے لیے کیا جانے والا انتظام ایک فرضی نام سے کیا گیا ہو،ترجمان حامد عتیق ًبے نامی جائیداد میں زیادہ تر خالی پلاٹس، تعمیر شدہ گھر، شاپنگ پلازہ، دکانیں، ہاسنگ اسکیمز، بینک اکانٹس، گاڑیاں، کاروباری شراکت داری، جواہرات، غیرملکی کرنسی، قانونی دستاویزات اور مالی قیمت رکھنے والی ناقابلِ فہم جائیداد بھی شامل
بدھ 20 مارچ 2019 19:50
(جاری ہے)
ایف بی آر کی جانب سے بے نامی ٹرانزیکشنز رولز 2019 کو فوری طور پر نافذ کیا جاچکا ہے جبکہ محکمہ ان لینڈ ریونیو کو بے نامی جائیداد سے متعلق کیسز بنانے کا کام دے دیا گیا ہے جو اس حوالے سے فیصلہ کرنے والے حکام کو 120 روز کے اندر چالان جمع کروائیں گے۔
اس دوران نئے احکامات جاری ہونے تک متعلقہ جائیدادوں کی خرید و فروخت بھی بند رہے گی۔حکام کے فیصلے کے خلاف اپیل وفاقی ٹریبیونل میں دائر کی جاسکتی ہے تاہم اس کے فیصلے کے بعد وفاقی حکومت جائیداد ضبط کرکے اسے فروخت کردے گی۔علاوہ ازیں، اگر بے نامی ٹرانزیکشن ثابت ہوجائے تو متعلقہ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کردیا جائے گا اور اس میں کوئی شخص مجرم ثابت ہوگیا تو اس ایک سے 7 سال تک کی قید کی سزا دی جائے گی۔اس کے ساتھ ساتھ بے نامی ٹرانزیکشن کا الزام عائد کرنے والا شخص جھوٹا ثابت ہوتا ہے یا وہ اپنے الزام کو ثابت نہیں کر پاتا تو اسے 6 ماہ سے 5 سال تک کی قید کی سزا دی جائے گی۔کسی بھی بے نامی جائیداد یا ٹرانزیکشن کے حوالے سے باوثوق معلومات فراہم کرنے والے شخص کو نقد انعام بھی دیا جائے۔اگر جائیداد یا ٹرانزیکشن کی مالیت 20 لاکھ روپے سے کم ہوگی تو معلومات فراہم کرنے والے کو اس رقم کا 5 فیصد نقد انعام دیا جائے گا۔اگر جائیداد یا ٹرانزیکشن کی مالیت 20 لاکھ روپے سے لے کر 50 لاکھ روپے تک ہوگی تو اس رقم کا 4 فیصد نقد انعام معلومات فراہم کرنے والے کو دیا جائے گا۔اگر جائیداد یا ٹرانزیکشن کی مالیت 50 لاکھ روپے سے زائد ہوگی تو رقم کا 3 فیصد نقد انعام معلومات فراہم کرنے والے کو بطور انعام دیا جائے گا۔اس کی وضاحت پیش کی گئی کہ یہ انعام اس وقت دیا جائے گا جب متعلقہ جائیداد کی قدر موجود ہو اور جائیداد کی ضبطی کے حوالے سے دائر اپیل کو نمٹا دیا گیا ہو۔یہ بھی بتایا گیا کہ ایسی ٹرانزیکشن یا جائیداد جن کے خریدار، فروخت کنندہ یا ان کی خرید و فروخت میں رقم فراہم کرنے والے افراد کا علم ہو تو وہ بے نامی ٹرانزیکشن یا جائیداد کے زمرے سے باہر ہوں گی۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.