دیپکا کی سابق بوائے فرینڈ رنبیر کے ساتھ گلے ملتے ہوئے تصویر وائرل

رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کے درمیان ’لو اسٹوری‘ طویل عرصے رہی اور پھر دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے

جمعرات 21 مارچ 2019 11:47

دیپکا کی سابق بوائے فرینڈ رنبیر کے ساتھ گلے ملتے ہوئے تصویر وائرل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) بالی ووڈ کی حسین اداکارہ دیپکا پڈوکون کی اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کپور کے ساتھ ’ہگ‘ (گلے ملتے ہوئی) کی تصویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بالی ووڈ کی ڈمپل گرل کے نام سے مشہور اداکارہ دیپکا پڈوکون اور چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی ایک دوسرے کے ساتھ گلے ملتے ہوئے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

دونوں اداکاروں کی ہگ کرتے ہوئے تصاویر گزشتہ روز ایک ٹی وی شو کے بعدممبئی میں لی گئی تھیں۔ٹی وی شو کے بعد جب دیپکا اپنے سابق بوائے فرینڈ رنبیر کو ’گڈ بائے‘ کہنے گئیں تو اس دوران دونوں نے ایک دوسرے کو گلے مل کر رخصت کیا۔ وائرل تصویر میں دپیکا نے گلابی رنگ کی فراک زیب تن کی ہوئی ہے، دوسری جانب رنبیر بھی ہلکے گلابی رنگ کی شرٹ اور پینٹ میں کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دونوں اداکاروں کی تصاویر ’پاپارازی‘ نامی فوٹوگرافرز نے لی تھیں، جنہیں بعدازاں وائرل کردیا گیا۔واضح رہے کہ رنبیر کپور اور دیپکا پڈوکون کے درمیان ’لو اسٹوری‘ طویل عرصے رہی اور پھر دونوں نے اپنے راستے الگ کرلیے۔بعدازاں دیپکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ کی شادی گزشتہ سال اٹلی میں ہوئی جبکہ رنبیر اور عالیہ کی شادی سے متعلق خبریں بھی آج کل زیر گردش ہیں۔

متعلقہ عنوان :