ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کر لیا

جمعرات 21 مارچ 2019 13:48

ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ہائیکورٹ کی مسز جسٹس عائشہ اے ملک نے ننکانہ صاحب کے عبدالرزاق کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کی جانب سے شیراز ذکاء ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا کہ عائشہ رانجھا کو گریڈ 18کا ہونے کے باوجود گریڈ 19کی پوسٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ لگا دیا گیا م یہ تقرری سپریم کورٹ کے فیصلے کی نفی تھی ،عدالت نے اسکی درخواست دادرسی کے لیے چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوا دی مگر عدالت کے چودہ جنوری 2019کے حکم کی پاسداری نہیں کی جا رہی ۔

معزز عدالت سے استدعا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ عدالت نے چیف سیکرٹری یوسف نسیم کھوکھر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔