چین میں ریت کا طوفان،حد نگاہ صفر،ٹریفک حادثات،متعددگاڑیاں الٹ گئیں

جمعرات 21 مارچ 2019 19:36

چین میں ریت کا طوفان،حد نگاہ صفر،ٹریفک حادثات،متعددگاڑیاں الٹ گئیں
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) چین میں ریت کے طوفان نے نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔حدِ نگاہ اتنی کم رہ گئی کہ چند ہی لمحوں میں گاڑی نظر سے اوجھل ہو جاتی ہے اور صرف یہی نہیں بلند و بالا عمارتیں دیکھنا بھی محال ہو گیاہے۔ادھر ماہرین فلکیات نے کہاہے کہ یہ صورتحال 22مارچ تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مغربی چین میں ریت کے طوفان کی وجہ سے نہ صرف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے بلکہ کئی حادثات بھی پیش آئے اور گاڑیاں الٹ بھی گئیں۔

حدِ نگاہ اتنی کم رہ گئی کہ چند ہی لمحوں میں گاڑی نظر سے اوجھل ہو جاتی ہے اور صرف یہی نہیں بلند و بالا عمارتیں دیکھنا بھی محال ہو گیا۔ماہرین فلکیات کے مطابق یہ صورتحال 22مارچ تک جاری رہے گی۔