عالمی ایلچی کا اپنے اختیارات سے تجاوز ، یمنی حکومت کا اقوام متحدہ سے احتجاج
احتجاج صنعاء میں حوثی قیادت اور اقوام متحدہ کے اہل کاروں کے ایک گروپ کے درمیان ملاقات کے بعد سامنے آیا
جمعرات 21 مارچ 2019 19:36
(جاری ہے)
خط میں اقوام متحدہ کے اٴْن اہل کاروں کے غیر ذمے دارانہ تصرفات کے حوالے سے یمنی حکومت کی جانب سے حیرت کا اظہار کیا گیا ہے جن کے نام مذکورہ ملاقات میں شرکت کے حوالے سے سامنے آئے ۔
خط میں باور کرایا گیا کہ یہ تصرفات یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ تحریری وضاحت اور تفصیل پیش کریں۔ علاوہ ازیں اس بات کی یقین دہائی بھی کرائیں کہ اس طرح کے تصرفات آئندہ نہیں دہرائے جائیں گے کیوں کہ یہ خصوصی ایلچی کو دیے گئے اختیارات سے کھلا تجاوز ہے۔خط میں یمنی حکومت نے خبردار کیا کہ اقوام متحدہ کے اہل کاروں کی جانب سے اپنے بنیادی مشن کے دائرہ کار سے باہر جانے کا سلسلہ جاری رہا تو یمنی اراضی کی سیادت اور خود مختاری کو یقینی بنانے کے واسطے مطلوب تمام تر قانونی اقدامات کیے جائیں گے اور کسی کو بھی یمن کے بنیادی حقوق کی پامالی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خط میں باور کرایا گیا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے تشکیل دیا جانے والا میکانزم یمنی حکومت کی درخواست پر بنایا گیا۔ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے سلامتی کونسل کی قرار داد 2216 کے تحت اس میکانزم کی منظوری دی۔ اس کا مقصد ایرانی اسلحے کو حوثیوں کے ہاتھوں تک پہنچنے سے روکنا ہے۔یمنی وزیر خارجہ کے مطابق الحدیدہ کی بندرگاہ پر اقوام متحدہ کی جانب سے تحقیق و تفتیش کے میکانزم کا نفاذ ، اسٹاک ہوم اور الحدیدہ سے متعلق معاہدوں پر عمل درامد اور وہاں سے حوثی ملیشیا کے مکمل انخلا پر موقوف ہے۔خالد الیمانی نے خط میں خبردار کیا کہ قراردادوں کے متن کے مطابق حوثی ملیشیا کے ساتھ معاملہ بندی کا جواز نہیں اور اسٹاک ہوم معاہدہ الحدیدہ کی بندرگاہ پر باغیوں کے اختیارات کو تسلیم نہیں کرتا۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سات وکٹیں ،انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
عازمین سوشل میڈیا کے ذریعے رابطہ کرنے والی جعلی حج کمپنیوں کے فراڈ کا نشانہ بننے سے بچیں، سعودی وزارت حج
-
ٹک ٹاک کا امریکی صدرکے دستخط کردہ قانون کو چیلنج کرنے کا اعلان
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.