الخلیل ،یہودی شرپسند نے تعمیراتی کمیٹی کے ملازم کو گاڑی تلے کچل ڈالا، ہسپتال منتقل کردیا گیا

جمعرات 21 مارچ 2019 19:37

الخلیل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مارچ2019ء) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر الخلیل میں ایک یہودی شرپسند نے پرانے الخلیل شہر کی تعمیراتی کمیٹی کے ایک ملازم کو گاڑی تلے کچل ڈالا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق الخلیل میں انسانی حقوق کے دفاع کیلئے سرگرم کمیٹی کے مندوب عارف جابرنے بتایا کہ جمعرات کو ایک یہودی آباد کار نے 53 سالہ فلسطینی شہری کو حاری جابر میں سڑک پار کرتے ہوئے کچل ڈالا اور یہودی آباد کار خود فرار ہوگیا۔عارف جابر نے بتایا کہ زخمی ہونے والے فلسطینی کو ہلال احمر فلسطین کے امدادی کارکنوں نے ایمبولینس کی مدد سے ہسپتال پہنچایا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق فلسطینی شہری کا ایک بازو ٹوٹ چکا ہے اور جسم پر اور بھی گہری چوٹی آئی ہیں۔