آسٹریلیا کا طویل عرصے سے کرکٹ کے میدانوں سے دور 2 خطرناک ترین کرکٹرز کو پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث پابندی کا سامنا کرنے والے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کی کینگروز کی ٹیم میں دوبارہ واپسی

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 مارچ 2019 19:15

آسٹریلیا کا طویل عرصے سے کرکٹ کے میدانوں سے دور 2 خطرناک ترین کرکٹرز ..
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مارچ2019ء) آسٹریلیا کا طویل عرصے سے کرکٹ کے میدانوں سے دور 2 خطرناک ترین کرکٹرز کو پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے میدان میں اتارنے کا فیصلہ، بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث پابندی کا سامنا کرنے والے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کی کینگروز کی ٹیم میں دوبارہ واپسی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم نے پاکستان کیخلاف ایک روزہ میچز کی سیریز میں اپنے 2 سب سے خطرناک اور تجربہ کار کھلاڑیوں کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بال ٹیمپرنگ اسکینڈل کے باعث پابندی کا سامنا کرنے والے ڈیوڈ وارنر اور اسٹیو سمتھ کی کینگروز کی ٹیم میں دوبارہ واپسی ہوئی ہے۔ دونوں کھلاڑی کل پاکستان کے خلاف شیڈول ایک روزہ سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے آسٹریلیا کے کپتان ایرون فنچ کا کہنا ہے کہ اسٹیو سمیتھ اور وارنر کی واپسی سےٹیم مضبوط ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ کل 22 مارچ کو کھیلا جائیگا۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ 24 مارچ، تیسرا میچ 27 مارچ، چوتھا میچ 29 مارچ ، پانچواں اور آخری میچ 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق سہ پہر 4 بجے شروع ہوں گے۔ شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دونوں میچز شارجہ، تیسرا میچ ابوظہبی ، چوتھا اور آخری میچ دبئی میں کھیلا جائیگا۔

پاکستان کے خلاف آسٹریلوی اسکواڈ میں کپتان ایرون فنچ، عثمان خواجہ، ہینڈسکوم، شان مارش، مارکس اسٹونس،ایشٹن ٹرنر، گلین میکسویل، پیٹ کمنس، جیسن بینڈروف، جے رچرڈسن، نیتھن لیون، کین رچرڈسن، ڈیوڈ وانر، اسٹیو سمتح، ایڈم زامپا اور نیتھن کولٹر نیل شامل ہیں جبکہ قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت شعیب ملک کریں گے جبکہ 16 رکنی قومی اسکواڈ میں امام الحق، عابد علی، شان مسعود، عمر اکمل، حارث سہیل، عماد وسیم، فہیم اشرف، محمد رضوان، محمد عامر، جنید خان، محمد عباس، عثمان خان شنواری، یاسر شاہ، سعد علی اور محمد حسنین شامل ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ہے جو بھارت کو ہرا کر آئی ہے۔