کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس،

شادی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے زیادہ سے زیادہ گیارہ بجے تک کا وقت مقرر کر نے کا فیصلہ

جمعرات 21 مارچ 2019 20:57

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) کمشنر کراچی افتخار شالوانی کی زیر صدارت اجلاس میں شادی کی تقریبات کے انعقاد کے لئے زیادہ سے زیادہ گیارہ بجے تک کا وقت مقرر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنروسطی فرحان غنی،مختلف اضلاع کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، ڈی آئی جی ویسٹ،دیگر سینئر پولیس افسران، ضلعی بلدیات اور کنٹونمنٹ بورڈز کے افسران اوردیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس نے کراچی میں رات دیر تک شادی کی تقریبات کے انعقاد کی وجہ سے پیدا ہونے مسائل کا جائزہ لیا اور فیصلہ کیا کہ شادی کی تقریبات کے لئے زیادہ سے زیادہ گیارہ بجے تک اجاز ت ہوگی ۔ گیار ہ بجے شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کی جائے گی۔ فیصلہ پر موثر طور پر عملدرآمد کرانے کے لئے مہم شروع کی جائے گی تمام متعلقہ اداروں کو مہم میں شامل کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

دیگر متعلقہ اداروں کا اگلے ہفتہ اجلاس منعقد ہو گا جس میں مہم شروع کر نے کی تاریخ کا فیصلہ کیا جائے گا۔فیصلہ کیا گیا کہ میرج ہالزمالکان فیصلہ پر عملدرآمد کرانے کے پابند ہوں گے جو ہالز مالکان گیارہ بجے ہال بند نہیں کریں گے وہ ہالز سیل کر نے پر غور کیا گیا ۔ کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تعاون کریں فیصلہ عوام کے مفاد میں کیا جارہا ہے اجلاس میں شادی کی تقریبات کی وجہ سے پیدا ہوانے ٹریفک کے مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا فیصلہ کیا جائے گا جن مقامات پر شادی تقریبات کی وجہ سے ٹریفک دبائو میں اضا فہ ہوگا اور ٹریفک کی دشواری پیدا ہو گی اس جگہ ٹریفک کی روانی کے لئے خصوصی اقداما ت کئے جائیں گے ۔

کمشنر نے کہا کہ میرج ہالز مالکان اور آرگنائزز اس فیصلہ کو وارننگ سمجھیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ گیارہ بجے شادی ہالز بند کردیں گے ، دوہفتہ بعد جو ہالز خلاف ورزی کریں گے ان کے خلاف کارروائی ہو گی ۔#

متعلقہ عنوان :