جعلی شناختی کارڈ بنوانے اور فوت شدہ سرکاری ملازم کی پنشن جعلی طریقے سے وصول کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج

جمعرات 21 مارچ 2019 21:16

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2019ء) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج پشاور احسان اللہ قریشی نے جعلی شناختی کارڈ بنوانے اور فوت شدہ سرکاری ملازم کی پنشن جعلی طریقے سے وصول کرنے کے الزام میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کی درخواست خارج کردی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانہ متھرا پہنچا دیا ۔

(جاری ہے)

استعاثہ کے مطابق ملزم امان گل پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی شناختی کار بنایا تھا اور خاتون مسماة (ن )کے شوہر بادام گل مرحوم کے نام پر بنک سے پنشن وصول کرتا رہا ۔

مدعیہ کے شوہر یکہ غند میں لڑکیوں کے ہائی سکول میں خاکروب تھا جو 2006میں فوت ہوا تھا جس کی پنشن اُسکی بیوی کے بجائے ملزم وسول کرتا تھا جس کے بعد ملزم کے خلاف 419اور420کے تحت مقدمہ تھانہ متھرا میں درج کیا گیا ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کردی جس کو فاضل جج نے خارج کردی ۔