برطانوی کھلاڑی نے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری جڑدی
ول جیکس نے 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے سنچری سکور کی
ذیشان مہتاب جمعہ 22 مارچ 2019 12:14
(جاری ہے)
سرے کاﺅنٹی کی جانب سے کھیلنے والے 20سالہ نوجوان بلے باز ول جیکس نے آئی سی سی اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹی ٹین میچ میں لنکا شائر کے خلاف کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر دھواں دھار سنچری سکور کی،ول جیکس نے پہلی ہی گیند سے جارحانہ بلے بازی کی اور 8 چوکوں اور 11 چھکوں کی مدد سے اپنی سنچری مکمل کی جس میں لنکاشائر کاﺅنٹی کے 33سالہ لیفٹ آرم سپنر سٹیفن پیری کے ایک اوور میں 6 چھکے بھی شامل ہیں،انہوں نے ٹی ٹین فارمیٹ میں گزشتہ برس ایلکس ہیلز کی 87 رنز کی اننگز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
ول جیکس کا کہنا ہے کہ کوشش تھی کہ پہلی ہی گیند سے جارحانہ کھیلوں لیکن ایسا نہیں سوچا تھا کہ 25 گیندوں پر سنچری بنا لوں گا۔سرے کاﺅنٹی کے کھلاڑی کا مزید کہنا تھا کہ سابق انگلش کپتان اور عظیم بلے باز کیون پیٹرسن ان کے پسندیدہ کھلاڑی ہیں اور وہ آئندہ بھی اپنی ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کرنے کی کوشش کریں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.