ْکمسن بچوں سے زیادتی کیسز کی جلد از جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا گیا

جمعہ 22 مارچ 2019 16:06

ْکمسن بچوں سے زیادتی کیسز کی جلد از جلد سماعت کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی کمسن زینب کے والد محمد امین نے کمسن بچوں سے زیادتی کے کیسز کی جلد از جلد سماعت کے لیے چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھ دیا۔تفصیلات کے مطابق محمد امین نے کی جانب سے اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کو خط لکھا گیا ۔

(جاری ہے)

خط میں بچوں سے زیادتی کیسز کے ٹرائل جلد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ زینب کے واقعہ کے بعد اب تک تین ہزار سے زائد کمسن بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات ہو چکے ہیں۔

ایک اندازہ کے مطابق ہر روز تقریباً بارہ بچیوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔خط میں استدعا کی گئی کہ واقعات میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے اور کمی نہیں آ رہی، پورے پاکستان میں بچوں سے زیادتی کے مقدمات کی سماعت تین ماہ میں مکمل کی جائے۔