افغانستان میں ایک اہم مشن پر مامور امریکی فوج کی ٹیم کے 2 اہلکار ایک آپریشن کے دوران ہلاک

جمعہ 22 مارچ 2019 18:46

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مارچ2019ء) افغانستان میں ایک اہم مشن پر مامور امریکی فوج کی ٹیم کے 2 اہلکار ایک آپریشن کے دوران ہلاک ہوگئے۔عالمی میڈیا کے مطابق افغانستان میں ایک اہم مشن کو پایہ تکمیل پہنچانے کے دوران 2 امریکی فوجی مارے گئے۔ یہ فوجی افغانستان میں ایک اہم مشن کی تکمیل کے دوران ہلاک ہوئے ۔

(جاری ہے)

مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کی جانب سے جاری بیان میں دونوں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے مقام اور وقت کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

امریکی حکام کے اجازت کے بعد اگلے روز ہلاک فوجیوں کی شناخت ظاہر کردی جائے گی۔افغان طالبان اور امریکا کے درمیان 17 سالہ افغان جنگ کے خاتمے کے لیے امن مذاکرات کے کئی دور قطر میں ہوچکے ہیں اور دونوں کے درمیان ایک اہم اور تاریخی معاہدے پر اتفاق کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔