حکومت پنجاب کی جانب سے کھلی کچہری سرگودھا میں افسران فیل کرنے لگے

جمعہ 22 مارچ 2019 23:14

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مارچ2019ء) حکومت پنجاب کی جانب سے کھلی کچہری سرگودھا میں افسران فیل کرنے لگے۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے افسران کی عدم دلچسپی اور کھلی کچہری میں افسران کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر افسران کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے شہریوں کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کو کھلی کچہری لگانے کی ہدایات جاری کی۔

(جاری ہے)

جس میں مختلف محکموں کے سرکاری افسران کوئی بھی دلچسپی نہیں لے رہے۔ شہریوں کی جانب سے ان محکموں کے خلاف جب شکایت پیش کی جاتی ہے تو متعلقہ افسر موجود ہی نہیں ہوتا۔ جس پر ڈپٹی کمشنر سلوت سعید نے افسران کی عدم دلچسپی اور کھلی کچہری میں افسران کی غیر حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے غیر حاضر افسران کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایات جاری کردی تاکہ ان افسران کے خلاف حکومت پنجاب کو کارروائی کیلئے سفارش کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :