جلدی وکٹیں نہ لینے کے باعث شکست کا سامنا کرنا پڑا: شعیب ملک
سیٹ ہو جانے والے کینگرو بیٹسمینوں کیخلاف اضافی سنگل دیئے :قومی کپتان
ذیشان مہتاب ہفتہ 23 مارچ 2019 12:17
(جاری ہے)
پاکستان کے281رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے لیے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اورپہلی وکٹ کے لیے63رنز جوڑے جس کے بعد عثمان خواجہ24رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے،ایرون فنچ اور شان مارش نے دوسری وکٹ کےلئے172رنز جوڑے اور دوران فنچ نے اپنی12ویں سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد فنچ116رنز سکور کرکے محمد عباس کی پہلی ون ڈے وکٹ بنے،مارش اور ہینڈ سکومب نے 46رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی ، مارش 91اور ہینڈ سکومب 30رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ،پاکستان کے لیے فہیم اشرف اور عباس نے 1 ،1وکٹ لی ۔
اس سے قبل شارجہ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام 35 رنز کے مجموعی سکور پر 17 رنز بنانے کے بعد نیتھن لیون کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ شان مسعود اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ کےلئے 43رنز جوڑے جس کے بعد شان مسعود بھی 40 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔عمراکمل اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کےلئے98رنز کی شراکت داری قائم کی اور اس دوران حارث سہیل نے اپنی11ویں نصف سنچری بھی مکمل کی جس کے عمر اکمل بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے 3 چھکوں کی مدد سے49رنز بنا کر کورٹنائل کا شکار بن گئے ،کپتان شعیب ملک میکسویل کے اوور میں چھکا اور چوکا لگانے کے بعد11رنز بنا کر بولڈ ہوگئے،حارث سہیل اور فہیم اشرف نے پانچویں وکٹ کے لیے49رنز جوڑے جس کے بعد فہیم اشرف24رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، عماد وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ،حارث سہیل نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی،وہ101رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔آسٹریلیا کی جانب سے کوٹرنائل اور میکسویل نے 2،2 اور نیتھن لائن نے ایک وکٹ حاصل کی۔قومی ٹیم میں شان مسعود اور محمد عباس نے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.