فلسطینیوں کی پر امن احتجاجی ریلی پر صہیونی فوج کی فائرنگ،دو فلسطینی شہید اور 60سے زائد زخمی ہوگئے

ہفتہ 23 مارچ 2019 14:35

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی پر امن احتجاجی ریلی پر صہیونی فوج کی جانب سے اندھا دھند گولیاں برسانے کے نتیجے میں دو فلسطینی شہید اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق قابض صہیونی فوج نے غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاجی مظاہرہ کرنیوالے فلسطینیوں پر آنسوگیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں درجنوں افراد بے ہوش ہوگئے۔

(جاری ہے)

غزہ میں وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کی پر امن ریلی پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔ ان میں سے ایک شہید کی عمر 29 اور دوسرے کی 18 سال بیان کی جاتی ہے۔ فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے 66 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق صہیونی فوج نے مشرقی غزہ میں فلسطینی امدادی کارکنوں، ہلال احمر کے رضاکاروں اور صحافیوں کو بھی نشانہ بنایا۔