فاسٹ باﺅلر محمد عامر قومی ٹیم پر”بوجھ“ بننے لگے

پیسر نے گزشتہ 12میچز میں 129.33کی اوسط سے محض3وکٹیں لی ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 23 مارچ 2019 15:06

فاسٹ باﺅلر محمد عامر قومی ٹیم پر”بوجھ“ بننے لگے
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23مارچ 2019ء) فاسٹ باﺅلر محمد عامر قومی ٹیم پر”بوجھ“ بننے لگے،پیسر کی ناقص فارم سلیکشن کمیٹی کے لیے درد سر بننے لگی۔ 26سالہ محمد عامر نے اپنے گزشتہ12ون ڈے میچز میں 87اوورزمیں388رنز دے کر محض129.33کی اوسط سے محض3وکٹیں حاصل کیں، ا س دوران ان کا اکانومی ریٹ4.46 رہا،محمد عامر کی آخری قابل ذکر پرفارمنس چیمپئنز ٹرافی2017ءکے فائنل میں بھارت کے خلاف16رنز دیکر3شکار کرنا ہے جس نے پاکستان کے ٹرافی جیتنے میںاہم کردار ادا کیا تھا ۔

یاد رہے کہ پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں ایک،صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔پاکستان کے281رنز کے ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کے لیے عثمان خواجہ اور ایرون فنچ نے اننگز کا آغاز کیا اورپہلی وکٹ کے لیے63رنز جوڑے جس کے بعد عثمان خواجہ24رنز بنا کر فہیم اشرف کا شکار بنے،ایرون فنچ اور شان مارش نے دوسری وکٹ کےلئے172رنز جوڑے اور دوران فنچ نے اپنی12ویں سنچری بھی مکمل کی جس کے بعد فنچ116رنز سکور کرکے محمد عباس کی پہلی ون ڈے وکٹ بنے،مارش اور ہینڈ سکومب نے 46رنز کی ناقابل شکست شراکت داری قائم کرکے ٹیم کو کامیابی دلائی ، مارش 91اور ہینڈ سکومب 30رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے ،پاکستان کےلئے فہیم اشرف اور عباس نے 1 ،1وکٹ لی ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل شارجہ میں کھیلے جارہے پہلے ایک روزہ میچ کا ٹاس قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بیٹنگ کرنےکا فیصلہ کیا ۔ امام الحق اور شان مسعود نے اننگز کا آغاز کیا لیکن امام 35 رنز کے مجموعی سکور پر 17 رنز بنانے کے بعد نیتھن لیون کے ہاتھوں کیچ آﺅٹ ہوگئے۔ شان مسعود اور حارث سہیل نے دوسری وکٹ کےلئے 43رنز جوڑے جس کے بعد شان مسعود بھی 40 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

عمراکمل اور حارث سہیل نے تیسری وکٹ کےلئے98رنز کی شراکت داری قائم کی اور اس دوران حارث سہیل نے اپنی11ویں نصف سنچری بھی مکمل کی جسکے عمر اکمل بڑا شاٹ لگانے کی کوشش کرتے ہوئے 3 چھکوں کی مدد سے49رنز بنا کر کورٹنائل کا شکار بن گئے ،کپتان شعیب ملک میکسویل کے اوور میں چھکا اور چوکا لگانے کے بعد11رنز بنا کر بولڈ ہوگئے،حارث سہیل اور فہیم اشرف نے پانچویں وکٹ کےلئے49رنز جوڑے جس کے بعد فہیم اشرف24رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے، عماد وسیم نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 23 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 4 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا ،حارث سہیل نے اپنی پہلی ون ڈے سنچری مکمل کی،وہ101رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کوٹرنائل اور میکسویل نے 2،2 اور نیتھن لیون نے1وکٹ حاصل کی۔