مسلح افواج کی پریڈ ، شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر لڑاکا طیاروں کے فضائی مظاہرے دیکھے

جے ایف 17تھنڈر، ایف 16 سمیت جنگی طیارو ں نے بچوں ، جوانوں اور بوڑھوں کا خون گرمادیا ،شہریوں کی جانب سے بھرپور داد سمیٹی

ہفتہ 23 مارچ 2019 16:33

مسلح افواج کی پریڈ ، شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر لڑاکا طیاروں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مارچ2019ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور جڑواں شہر راولپنڈی کے شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر لڑاکا طیاروں کے فضائی مظاہرے دیکھے ۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو مسلح افواج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گرائونڈ میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں پاک فضائیہ کے طیاروں نے شاندار مظاہرہ کیا ۔پاک فضائیہ کے طیاروں کے شاندار مظاہرہ کو دیکھنے کیلئے نوجوانوں، بچوں، بوڑھوں اور خواتین کی بڑی تعداد پریڈ گرائونڈ کے اطراف میں موجود تھی ،جڑواں شہروں میں شہریوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر فضائی مظاہرے دیکھے اور جنگی طیاروں نے شہریوں کی جانب سے بھرپور داد سمیٹی ۔

متعلقہ عنوان :