کینیڈاکے چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران پادری پر چاقو سے حملہ،معمولی زخمی

پولیس اور سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا،پادری ہسپتال منتقل،حالت خطرے سے باہر ہے،حکام

ہفتہ 23 مارچ 2019 20:10

ٴمانٹریال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) کینیڈا کے شہر مانٹریال میں ایک سفید فام شخص نے ایک چرچ ہونے والی دعائیہ تقریب کے دوران پادری پر حملہ کر دیا۔ پولیس اور سیکیورٹی عملے نے حملہ آور کو حراست میں لے لیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مانٹریال کی پولیس ترجمان کیرولن شیفرویز نے بتایا ک پولیس نے چرچ میں پادری پر چاقو سے حملہ کرنے والے مشتبہ شخص کو گرفتار کرنے کے بعد تفتیش کے لیے متعلقہ حکام کے حوالے کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکام کا کہنا تھا کہ چرچ میں دعائیہ تقریب کے دوران چاقو کے حملے سے پادری معمولی زخمی ہوا ہے۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔پولیس کی ترجمان نے عینی شاہدین کے بیانات کے حوالے سے بتایا کہ پادری گرجا گھر میں مذہبی رسومات کی انجام دہی میں مصروف تھا کہ اچانک ایک شخص اس کی طرح بڑھا اور چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کردیا۔ادھر کیتھولک چرچ کی ترجمان سیلین باربو نے بتایا کہ جس گرجا گھرمیں پادری کو زخمی کیا گیا وہ کینیڈا کے اہم ترین گرجا گھروں میں سے ایک ہے جب کہ زخمی ہونے والے پادری کی شناخت پوپ کلود گرو کے نام سے کی گئی ہے۔ اس واقعے کے دوران چرچ میں 50 افراد موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :