سلمان اور لیلا بھنسالی فلم انشا اللہ بنائینگے

سلمان کے ساتھ عالیہ بھٹ اداکاری کے جوہر دکھائیں گی ، سوشل میڈیا پر منچلوں نے تصاویر شیئر کرنا شروع کر دیں

ہفتہ 23 مارچ 2019 21:13

سلمان اور لیلا بھنسالی فلم انشا اللہ بنائینگے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 مارچ2019ء) بالی ووڈ اکا رسلمان خان اور فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے ایک بار پھر ایک ساتھ فلم بنانے پررضا مندی ظاہر کر دی ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلم کا نام ہے انشا اللہ۔فلم کی خاص بات یہ بھی ہے کہ فلم میں سلمان کے ساتھ عالیہ بھٹ ہیں ۔

(جاری ہے)

خبر منظر عام پر آنے کے بعد کچھ منچلوں نے عالیہ اور سلمان کی وہ تصاویر شیئر کرنی شروع کر دی ہیں جس میں عالیہ ننھی سی بچی اور سلمان جوان ہیں۔لوگوں نے فلم کی تفصیل جانے بغیر ہی حسبِ معمول اپنی رائے کا اظہار شروع کر دیابالکل اس طرح جب فلم ڈیئر زندگی کیلئے شاہ رخ اور عالیہ کے ناموں کا اعلان کیا گیا تھا جس میں شاہ رخ عالیہ کے ہیرو نہیں ایک ٹیچر کی طرح تھے۔

متعلقہ عنوان :