پینٹاگون نے افغانستان میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی شناخت ظاہر کر دی

ایک فوجی جوزف پی کولیٹ کا تعلق ریاست اوہائیو،دوسرے کا کولوراڈوسے،دونوں افغانستان میںتعینات تھے

اتوار 24 مارچ 2019 15:50

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) امریکی وزارت دفاع پینٹاگون کی جانب سے افغانستان میں ہلاک ہونے والے دو فوجیوں کے نام اور دیگر کوائف ظاہر کر دئیے گئے ۔ یہ دونوں فوجی جمعہ بائیس مارچ کو افغان صوبے قندوز میں مارے گئے تھے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان میں ایک انتیس برس کا جوزف پی کولیٹ ہے اور اس کا تعلق ریاست اوہائیو کے شہر لنکاسٹر سے ہے، دوسرے ہلاک ہونے والے فوجی کا نام وِل ڈی لنڈسی ہے۔

اس کی عمر تینتیس برس اور یہ کولوراڈو ریاست سے تعلق رکھتا تھا۔ افغانستان متعین ہونے سے قبل یہ دونوں فوجی امریکی ریاست کولوراڈو کے فوجی مرکز فورٹ کارسن میں تعینات تھے۔ ان دونوں فوجیوں کے مرنے کے بعد رواں برس افغانستان میں ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چار ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :