تیسرا ہدف بچوں کا نرسنگ اسکول تھا،کرائسٹ چرچ سانحہ کا دہشت گرد

پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کے باعث وہ تیسرے ٹارگٹ میں ناکام رہا،دوران تفتیش انکشاف

اتوار 24 مارچ 2019 15:50

تیسرا ہدف بچوں کا نرسنگ اسکول تھا،کرائسٹ چرچ سانحہ کا دہشت گرد
کرائسٹ چرچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) نیوزی لینڈ میں 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ میں دو مساجد میں نمازیوں کوشہید کرنے والا دہشت گرد مسجد سے متصل بچوں کے ایک نرسنگ مرکز کو بھی نشانہ بنانا چاہتا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس کے ہاتھوں پکڑے جانے کے باعث وہ اپنے تیسرے ٹارگٹ میں ناکام رہا۔ عرب ٹی وی کے مطابق دوران تفتیش دہشت گرد سے ملنے والی معلومات میں بتایا گیا کہ النور مسجد سے متصل النور چلڈرن نرسنگ کیئرسینٹر تھا جس میں کئی بچے موجود تھے۔یہ نرسنگ اسکول اردن سے تعلق رکھنے والے اردنی شہری علیان مشید کی اہلیہ چلا رہی تھیں۔ دہشتگردی کے واقعے کے بعد وہ اسکول بند ہے۔