پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک اگلے ماہ اپریل سے فصلات خریف کیلئے قرضوں کااجراء شروع کرے گا

اتوار 24 مارچ 2019 16:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2019ء) پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک اگلے ماہ اپریل سے فصلات خریف کیلئے قرضوں کااجراء شروع کریگااور امداد باہمی کی تنظیموں سمیت ان کے ممبران و چھوٹے کاشتکاروں کو اڑھائی ارب روپے سے زائد کے قرضے جاری کئے جائیں گے تاکہ کاشتکار ان قرضہ جات سے بیج ، کھاد ، زرعی ادویات اور دیگر ضروری اشیاء خرید کر زیادہ سے زیادہ فصلات کی کاشت یقینی بناسکیں۔

(جاری ہے)

پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے ذرائع کے مطابق جہاں فصلات خریف کیلئے نئے قرضے اگلے ماہ جاری کئے جائیں گے وہیں فصلات ربیع کیلئے فراہم کئے جانیوالے قرضوں کی وصولی بھی شروع کردی جائے گی ۔انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کی تمام برانچز کے حکام کو ضروری ہدایات جاری کردی گئیں۔

متعلقہ عنوان :