بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

صارفین کا کہنا ہے کہ ملک ریاض اوربحریہ ٹاؤن کی وجہ سے پاکستان کو نئی شناخت ملی، سپریم کورٹ کے شاندار فیصلے کے بعد مزدوروں کوجینے کی نئی امید مل گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 25 مارچ 2019 16:40

بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔25 مارچ 2019ء) بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔سوشل میڈیاصارفین نے بھی اس فیصلے کو خوب سراہا۔کچھ صارفین نے تو یہاں تک کہا کہ یہ ملک ریاض کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے پاکستان میں انفراسٹرکچر کا جال بچھانے کا جو کام آج سے کئی سال پہلے شروع کیا وہ مستقبل میں بھی اسی طرح جاری رہنا چاہئے۔

بحریہ ٹاؤن کی وجہ سے پاکستان او پاکستانیوں کو ایک نئی شناخت ملی ہے۔ جدید سہولیات بحریہ ٹاؤن کو دوسروں سے ممتاز بناتی ہے۔امید ہے بحریہ ٹاؤن نمبر ون کا اعزاز برقرار رکھے گا۔جب کہ دوسری جانب بحریہ ٹاؤن کراچی سے متعلق سپریم کورٹ کے شاندار فیصلے کے بعد مزدوروں کوجینے کی نئی امید مل گئی ، منصوبے کے غیر یقینی مستقبل سے متعلق خدشات کی وجہ سے شدید مشکلات اور پریشانیوں کا شکار مزدور سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خوشی سے نہال ہوگئے ،بحریہ ٹاؤن کراچی میں کام کرنے والے مزدروں نے سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے نہ صرف رئیل سٹیٹ کے شعبے میں بہتری آئے گی بلکہ اس شعبے سے متعلق متعدد شعبوں میں ترقی کے نئے دروازے کھلیں گے جن سے غریب اور متوسط طبقے کے بڑی تعداد میں افراد منسلک ہیں ۔

(جاری ہے)

مستری ، لوڈر،ہیلپر و دیگر کنسٹرکشن کا کام کرنے والے مزدوروں کو جیسے ہی یہ خبر ملی انہوں نے خوش جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے ،مٹھائیاں تقسیم کیں۔مزدوروں کا کہنا ہے کہ ہم ملک ریاض صاحب کے انتہائی ممنون ہیں جنہوں نے سپریم کورٹ کیساتھ ملکر اس کیس کا درمیانی راستہ نکالا۔ واضح رہے کہ طویل عرصے سے ملکی معیشت کے اس اہم ترین شعبے میں غیر یقینی کی کیفیت طاری تھی جس کا سپریم کورٹ کے بہترین فیصلے کے بعد خاتمہ ہوگیا ہے اور عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے۔