تھائی انتخابات مسائل سے بھرپورہیں، مبصرین نے تحفظات کا اظہار کردیا

منگل 26 مارچ 2019 14:36

تھائی انتخابات مسائل سے بھرپورہیں، مبصرین نے تحفظات کا اظہار کردیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) بین الاقوامی مبصرین کے ایک گروپ نے تھائی لینڈ میں ہونے والے انتخابات کو نقائص سے بھرپور قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایشیا نیٹ ورک فار فری الیکشنز نے کہا کہ اعلان کردہ چند نتائج کافی غلط ہیں۔ مبصرین کے مطابق بے ضابطگیوں کی وجہ سے عام انتخابات کی معتبریت متاثر ہوئی ہے۔