Live Updates

لاہور میں پناہ گاہوں میں کھانا دینے کہ ذمہ داری شیخ اعجاز ٹرسٹ نے لے لی

شیخ اعجاز ٹرسٹ جناح اسپتال میں بھی روزانہ ہزاروں لوگوں کو کھانا فراہم کرتا ہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 26 مارچ 2019 16:03

لاہور میں پناہ گاہوں میں کھانا دینے کہ ذمہ داری شیخ اعجاز ٹرسٹ نے لے ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26 مارچ 2019ء) وزیراعظم عمران خان نے بے گھرغریب افراد کے لیے شلٹر ہوم کا سنگ بنیاد رکھا۔ وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں کھلے آسمان تلے رات بسر کرنے والوں کے لئے پناہ گاہ کے قیام کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تو غریب عوام کی طرف سے انہیں دعائیں ملنے لگ گئیں جب کہ مخیر حضرات نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔او را ب لاہور میں پناہ گاہوں میں کھانا دینے کہ ذمہ داری شیخ اعجاز ٹرسٹ نے لے لی ہے۔

مسافروں کے لیے لاہور میں پانچ پناہ گاہیں موجود ہیں جس میں سینکڑوں افراد موجود ہوتے ہیں۔شیخ اعجاز ٹرسٹ نے پانچ پناہ گاہوں میں کھانا فراہم کرے گا۔شیخ اعجاز ٹرسٹ جناح اسپتال میں بھی روزانہ ہزاروں لوگوں کو کھانا فراہم کرتا ہے۔اس سے قبل بھی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم عمران خان سے لاہورسے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات و مخیر حضرات کے وفد نےملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم آفس کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفد میاں محمد احسان، گوہر اعجاز، میاں طلعت محمود، نور حضرت، ڈاکٹر عبدالباری خان، انوار احمد خان، عدیل سعید میر و دیگر پر مشتمل تھا جبکہ وزیرِاعظم کے مشیر شہزاد ارباب اور معاون خصوصی نعیم الحق بھی ملاقات میں موجود تھے۔ وفد نے وزیرِاعظم کے لاہور میں حالیہ اعلان کردہ 5 پناہ گاہوں کی تعمیر کے تمام اخراجات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔

وزیرِ اعظم کی جانب سے اعلان کردہ 5 پناہ گاہوں کے علاوہ مخیر حضرات کی جانب سے مزید 5 پناہ گاہیں بھی تعمیر کی جائیں گی۔ خیال رہے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر عارضی مسافر خانے آباد ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مسافروں کی بریانی اور چکن کڑاہی سے تواضع کی گئی، صبح کا ناشتہ لاہوری نان چنے اور چائے سے کیا گیا، ضلعی انتظامیہ اور سوشل ویلفیئرز ڈیپارٹمنٹ نے انتظامات کیے جب کہ مسافر بغیر کچھ خرچ کیے صاف بستر اور کھانا ملنے پر خوش ہیں۔

عارضی مسافر خانوں میں 200 سے زائد افراد کی گنجائش ہے، مجموعی طور پر 5 مسافر خانوں میں 138 افراد نے قیام کیا، داتا دربار کے پاس قائم عارضی مسافر خانے میں 40، ریلوے اسٹیشن میں 44، بادامی باغ میں 20، ٹھوکرنیاز بیگ 20 اور لاری اڈہ پر 14 مسافروں نے رات بسر کی۔وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کیلئے پناہ گاہوں کی تعمیر کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر بے گھر افراد کیلئے شامیانے لگانے کا بھی حکم دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات