پورٹ قاسم پر ملک کا تیسرا ایل این جی ٹرمینل تعمیر کیاجائے گا
300ملین ڈالر کا یہ منصوبہ تعبیر انرجی مکمل کرے گی،ماحولیاتی قوانین تحفظ کو اس منصوبے میں خصوصی اہمیت حاصل ہوگی، ڈی جی سیپا
منگل 26 مارچ 2019 17:50
(جاری ہے)
اس تقریب میں شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ اس منصوبے میں سندھ فشریز کساتھ بھی مل کر کام کیاجائے گا اور ارد گرد کی آبادی کو مکمل سہولیات دی جائیں گی۔
اس میں رہڑی گوٹھ کے ماہی گیروں کو سب سے زیادہ اہمیت دی جائے گی۔ اور سی ایس آر کے مختلف منصوبے شروع کئے جائیں گے اس منصوبے میں فلوٹنگ اسٹوریج اینڈ ریگیسیفکیشن یونٹ کے ذریعے ایل این جی کو ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کیا جائے گا اور پاکستان میں اسکا استعمال پہلی بار کیا جارہا ہے۔اس موقع پر ٹیم لیڈر ای ایم سی پاکستان ثاقب اعجاز حسین، ریاض وگان چیف فورسٹ ڈیپارٹمنٹ سندھ، ڈائریکڑ جنرل سیپا نعیم احمد مغل، سید ندیم عارف، وقار پھلپوٹو، شمس الحق میمن، ڈاکڑشاہد امجد و دیگر نے خطاب کیا۔ ثاقب اعجاز نے کہا کہ منصوبے میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج 9,4632ٹن ہوگا جب کہ سندھ کے ماحولیاتی ادارے کی طرف سے 100,000ٹن کی اجازت ہے جو کہ اس منصوبے کا ماحول کو نقصان نہ پہچانے کا ثبوت ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت 1,000ایکڑ کی زمین پر مینگرو کے پودے لگائے جائیں گے۔ریاض وگان نے کہا کہ اس منصوبے کو این او سی تب ہی دیا جائے جب 1,000ایکڑ کی زمین پر مینگرو لگائے جائیں گے۔اس موقع پر اپنے خطاب میں نعیم احمد مغل نے کہا کہ اس منصوبے کیلئے ماحولیا ت کے تحفظ کو ہر لحاظ سے یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سیپا اس منصوبے کونظر میں رکھے گی کہ کہیں بھی کوئی کوتاہی نہ ہو۔ اور تمام ماحولیاتی قوانین اس منصوبے پر لاگو ہونگے۔اس موقع پر شرکاء نے سیپا سے مطالبہ کیا کہ پورٹ قاسم کا ماسڑ پلان تمام شراکت داروں کی معلومات کیلئے انکو دیا جائے اور اسکی تشہیر بھی کی جائے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافہ اوپن مارکیٹ میں کمی
-
ملک میں سونے کی قیمت 2 لاکھ 39 ہزار 200 روپے فی تولہ برقرار
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت میں کمی ریکارڈ
-
بھارتی پیاز کے آتے ہی ملک میں پیاز کی قیمت میں 50 فیصد کمی‘ نجی ٹی وی
-
برائلر گوشت اور فارمی انڈوں کے نرخ
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان، انڈیکس 159.38 پوائنٹ کی کمی کے بعد 72601.82 پوائنٹس پربند
-
امریکی ڈالرکے مقابلہ میں روپیہ کی قدرمیں 01 پیسے کا اضافہ
-
ملک میں سرمایہ کاری کا ماحول بہتر بنانا ضروری ہے،میاں زاہد حسین
-
شیل پاکستان نے مالی سال 2024 ء کی پہلی سہ ماہی کے لیے منافع کا اعلان کر دیا
-
بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 83 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید32روپے کلو کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،72ہزار785پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.