مرگی جادو یا آسیب نہیں ، دوسرے امراض کی طرح ایک قابل علاج مرض ہے،ڈاکٹر فوزیہ صدیقی
ادویات کی عدم دستیابی مریضوں کیلئے بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانا بے حد ضروری ہے، ڈاکٹر عاطف سعید انجم پرپل ڈے‘‘ کے موقع پر ’’ایپی لیپسی فائونڈیشن پاکستان‘‘ کے تحت گلشن اقبال ، کراچی میں ’’مرگی آگاہی پروگرام ‘‘ کا انعقاد
منگل 26 مارچ 2019 20:12
(جاری ہے)
ڈاکٹر فوزیہ نے کہا کہ ایپی لیپسی فائونڈیشن کے تحت مرگی کے مستحق مریضوں کی فہرست بنا کر انہیں مفت ادویات فراہم کرنے کا بدوبست بھی کیا جائے گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مرگی جادو ٹونہ یا آسیب نہیں بلڈپریشر ، شوگراور دوسرے امراض کی طرح مرگی بھی ایک عام جسمانی مرض ہے۔ دنیا میں ہر 100 افراد میں سے ایک مرگی کا مریض ہے ۔ایک سروے کے مطابق کراچی میں ایک لاکھ افراد مرگی سے متاثر ہیں۔ جن میں سے صرف ایک چوتھائی معالجین سے رابطہ کرتے ہیں۔ مرگی کے مرض سے متعلق غلط تصورات بھی علاج کی راہ میں رکاوٹ ہیںحالانکہ باقاعدہ علاج سے اس مرض سے چھٹکارا پانے کے 70 فیصد چانس موجود ہوتے ہیں۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں مرگی کے مریضوں کی9.8 فیصد کے ساتھ پورے ایشیا میں سب سے زیادہ ہے۔پاکستان میں مرگی کے مرض کا علاج اور ادویات دوسرے ممالک کی نسبتاًًزیادہ مہنگی ہیں جوکہ علاج میں رکاوٹ بننے کا سبب بن جاتا ہے۔ حکومت، معا لجین اور مددگار اداروں کو مرگی کے مناسب علاج اور بحالی کے لئے مریضوں پر خصوصی توجہ دینا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ مرگی کے مرض میں مبتلا بچے عام اسکول میں پڑھ سکتے ہیں۔ وہ پوری طرح ذہین، کامیاب اور خودمختار بن کر زندگی گذار سکتے ہیں جیسے کہ میں اور آپ ۔یہ ضروری ہے کہ مرگی کے مریضوں کے ساتھ اچھا برتائو کیا جائے تاکہ وہ احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔ ڈاکٹرعاطف سعید انجم نے کہا کہ علاج کیلئے مرض کی صحیح تشخیص ضروری ہے۔مرگی کے مرض کے علاج کیلئے بھی ضروری ہے کہ مریض صحیح معالج تک پہنچے۔ انہوں نے کہا کہ ادویات کی عدم دستیابی مریضوں کے لئے ایک بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانا بے حد ضروری ہے۔ اس موقع پر سرلے فارما نے نسوں کا ٹیسٹ کرنے اور پرپل ڈے کی مناسبت سے مریضوں میں گفٹ ہیمپر بھی تقسیم کئے۔مرگی کے مریضوںنے علاج معالجے میں مشکلات پیش آنے والی صورتحال کو شیئر کرنے کے حوالے سے سوال و جواب کی نشست کے دوران سب سے زیادہ ادویات کی عدم دستیابی کی شکایات کیں۔مزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.