حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پرغورکررہی ہے، وزیر قانون

18ویں ترمیم کو نئی شکل دینے کی کوشش کا تا ثر غلط ہے ۔ بیرسٹر فروغ نسیم

منگل 26 مارچ 2019 20:17

حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پرغورکررہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاہے کہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لیجانے پرغورکررہی ہے،یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت 18ویں ترمیم کو نئی شکل دینے کی کوشش کر رہی ہے ،قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترامیم کیلئے حزب اختلاف کے ساتھ متعددملاقاتیں کی ہیں تاہم وہ اس معاملے پرحکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارنہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے رہنمائوں کے خلاف مقدمات موجودہ حکومت نے قائم نہیں کئے بلکہ یہ مقدمات سابق ادوار میں قائم کئے گئے تھے۔حکومت بدعنوانی کے مقدمات میں حزب اختلاف کو کوئی ریلیف نہیں دے سکتی کیونکہ مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں۔بیرسٹرفروغ نسیم نے کہاکہ قومی احتساب بیورو کے قوانین میں ترامیم کے لئے حزب اختلاف کے ساتھ متعددملاقاتیں کی ہیں تاہم حزب اختلاف اس معاملے پرحکومت کے ساتھ تعاون کیلئے تیارنہیں۔ایک سوال پرانہوں نے کہاکہ یہ تاثرغلط ہے کہ حکومت اٹھارہویں ترمیم کو نئی شکل دینے کیلئے کوششیں کررہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سمجھوتہ ایکسپریس کامعاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے پرغورکررہی ہے۔

متعلقہ عنوان :