بلا ول بھٹو زرداری کے لئے خصوصی پروٹوکول

گاڑی پر سوار ہو کر ٹرین کی بو گی کے دروازے پر اترے

منگل 26 مارچ 2019 20:17

بلا ول بھٹو زرداری کے لئے خصوصی پروٹوکول
کر اچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2019ء) چیئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زرداری کے لئے خصوصی پروٹوکول ملکی تاریخ میں پہلے سیا ستدان بن گئے جو گاڑی پر سوار ہو کر ٹرین کی بو گی کے دروازے پر اترے اور ٹرین میں سوار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق چیئرمین پیپلز پا رٹی بلا ول بھٹو زرداری ٹرین مارچ کے لئے کر اچی کینٹ اسٹیشن پہنچے جہا ں وہ اپنی بلٹ پر وف گاڑی پر سوار ہو کر پلیٹ فارم تک گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور اپنی مخصوص بوگی کے سامنے گاڑی سے اتر کر اس میں سوار ہو ئے ۔

یہ ملکی تایخ میں پہلے سیا ستدان ہے جو ٹرین میں سفر کرنے کے لئے پہنچے تو ان کی گاڑی ٹرین کی بوگی کے سامنے رکی بلا ول بھٹو ٹرین کے جس ڈبے میں سوار ہیں ان میں اے سی اور تما م دیگر سہو لیا ت فراہم کی گئی ہے اور صوبائی وزرا کے لئے بھی ایئر کنڈیشن بوگی مختص کی گئی ہے جبکہ جیا لے بغیر اے سی والو ں ڈبوں پر ہی سفر کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :