چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائیگی، نوازشریف کی ضمانت کا تحریری فیصلہ جاری

منگل 26 مارچ 2019 23:24

چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائیگی، نوازشریف کی ضمانت کا تحریری ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی سزا معطلی کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جس میں کہاگیاہے کہ چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائے گی۔ منگل کو تحریری فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے تحریر کیا ہے۔فیصلے میں کہا گیا کہ چھ ہفتے بعد ضمانت ازخود منسوخ ہوجائیگی،چھ ہفتے بعد نوازشریف نے خود کو قانون کے حوالے نہ کیا تو گرفتار کیا جائے۔

فیصلہ میں کہاگیاکہ ضمانت میں توسیع کے ہمراہ سرنڈر کرنا قابل قبول نہیں ہوگا۔ فیصلے میں سپریم کورٹ نے نوازشریف کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کر دی ۔فیصلے کے مطابق درخواست گزار کی جانب سے 8 ہفتے کی ضمانت کی استدعا کی گئی۔عدالت نے کہا کہ وکیل درخواست گزار کی جانب سے علاج کے بعد خود گرفتاری دینے کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فیصلے میں کہاگیاکہ پراسیکیوٹر نیب کی جانب سے استدعا کی مخالفت کی گئی۔

فیصلے کے مطابق میڈیکل رپورٹس سے واضح ہے کہ درخواست گزار کی میڈیکل ہسٹری ہے۔فیصلہ میں کہاگیاکہ رپورٹس میں درخواست گزار کے دل کے علاج کے ساتھ انجیوگرافی بھی تجویز کی گئی ہے۔ فیصلہ میں کہاگیاکہ ریکارڈ اور رپورٹس میں ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد ضمانت دینا موزوں ہے۔فیصلہ کے مطابق درخواست ضمانت قبول کی جاتی ہے۔