پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے لائنز ایریا میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا

ڈاکٹروں کی ٹیم نی2100سے زائد مریضوں جن میں خواتین ، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیا اور ادویات فراہم کیں

پیر 1 اپریل 2019 16:24

پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے لائنز ایریا میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اپریل2019ء) پاکستان رینجرزسندھ کی جانب سے کراچی کے علاقے لائنز ایریا میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا گیا، جس میں علاقے کے افراد کو مفت طبی سہولیات مہیا کی گئیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پرامراض چشم،امراض جلد، ڈینٹل سرجن، بچوں کے اسپیشلسٹ ، ای این ٹی، جنرل فزیشن،لیڈی ڈاکٹرز اور رینجرز کے ڈاکٹروں کی ٹیم نی2100سے زائد مریضوں جن میں خواتین ، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے کا مفت طبی معائنہ کیااور مفت ادویات بھی فراہم کیں۔

میڈیکل کیمپ میں مفت موبائل لیبارٹریز میں الٹراسائونڈ،ایکسرے، آنکھوں کے ٹیسٹ، ای سی جی، ایچ آئی وی اسکرینگ، بلڈ شوگر، بلڈ گروپنگ، ہیپاٹائٹس اور بی ایم ڈی کے ٹیسٹوں کا بھی انتظام کیا گیا تھا۔اہلِ علاقہ کی جانب سے پاکستان رینجرز سندھ کی اس کاوش کو بے حد سراہا گیا۔