جرمن لڑکی نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کر کیا

27 سالہ جرمن لڑکی سونیا جنت نے مسلمان ہونے کے بعد پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی، ہمیشہ کے لیے پاکستان رہنے کا فیصلہ کر لیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 2 اپریل 2019 10:39

جرمن لڑکی نے تمام مذاہب کا مطالعہ کرنے کے بعد اسلام قبول کر کیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02اپریل 2019ء) : جرمن لڑکی نے اسلام سمیت مختلف مذاہب کا مطالعہ کیا اور اس کے بعد اسلام قبول کر لیا۔جرمن لڑکی نے اسلامی تعلیمات سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک پاکستانی لڑکے سے شادی کر لی اور ہمیشہ کے لیے پاکستان رہنے کا فیصلہ کر لیا۔اس حوالے سے ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 سالہ جرمن لڑکی سونیا نے پانچ سال قبل تمام مذاہب کا مطالعہ کیا جس کے بعد انہوں نے اسلام قبول کیا۔

سونیا نے مسلمان ہونے کے بعد پاکستانی نوجوان عمران سے شادی کر لی۔
 
 
سونیا کی ساس نے ان کا نام سونیا جنت رکھا۔جرمن لڑکی نے پاکستانی کی بہو بننے کے بعد ایک مشرقی لڑکی میں ڈھل گئیں اور تمام مشرقی روایات کو اس خوبصورتی سے اپنایا کہ سب کے دل جیت لیے۔

(جاری ہے)

جرمن خاتون کو شادی کے بعد پاکستان نے بہت زیادہ لگاؤ ہو گیا اور انہوں نے اپنی تمام عمر یہیں پر گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سونیا کے شوہر کا کہنا ہے کہ ان کی اہلیہ بہت جلد سب میں گھل مل گئی ہیں، وہ مسلمان ہو چکی تھیں اس لیے کسی کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے میں کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔جب کہ سونیا کا کہنا ہے کہ میں یہاں پر بہت خود کو بہت محفوظ تصور کرتی ہوں۔ہم آرمی ایریا میں رہتے ہیں اس لیے میں نے کبھی ایک لمحے کے لیے بھی یہاں خوف محسوس نہیں کیا۔سونیا بطور ماہر غدائیات کام بھی کرتی ہیں اور گھر داری کے ساتھ کاروبار میں بھی شوہر کا خوب ساتھ نبھاتی ہیں۔سونیا پاکستان کے کھانے بنانا بھی سیکھ چکی ہیں اور پورا گھر بھی سنبھالتی ہیں۔سونیا کا کہنا ہے کہ اسلام نے مجھے بہت زیادہ متاثرہ کیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے پاکستان سے بہت زیادہ محبت ہے