2018 میں سعودی آئل کمپنی دنیا بھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی بن گئی

دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا،موڈیز کی رپورٹ

منگل 2 اپریل 2019 11:58

2018 میں سعودی آئل کمپنی دنیا بھر میں سب سے زیادہ منافع کمانے والی بن ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اپریل2019ء) سعودی عرب کی سرکاری تیل کمپنی آرامکو السعودیہ نے گزشتہ برس دنیا میں سب سے زیادہ منافع کمایاہے۔ دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات مٴْوڈیز انویسٹرز سروسز کی جاری کردہ رپورٹ میں بتائی گئی۔

(جاری ہے)

آرامکو السعودیہ کا گزشتہ برس کے دوران خالص منافع ایک سو گیارہ بلین ڈالر رہا۔

اس کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل رہی، جس کا منافع ساٹھ بلین ڈالر تھا۔ مٴْوڈیز کی رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے آرامکو السعودیہ کی گزشتہ برس کے دوران تیل کی پیداوار دس اعشاریہ تین ملین بیرل یومیہ رہی۔ مٴْوڈیز کی اس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ کمپنی کا منافع سعودی شاہی خاندان میں کیسے تقسیم ہوا۔