Live Updates

طلبا جان لیوا نشے سے اجتناب کر کے دوسروں کو بھی بچنے کی تلقین کریں، ڈی پی او سجاد خان

منگل 2 اپریل 2019 13:06

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اپریل2019ء) منشیات بالخصوص آئس کے انسداد کے حوالے سے انجینئرنگ یونیورسٹی مردان میں آگاہی واک کا اہتمام کیاگیا‘ واک کی قیادت ڈی پی او سجاد خان اوریونیورسٹی کے وائس چانسلر عمران خان نے کیا‘ واک میں طلبا نے کثیر تعداد میں شرکت کی‘ واک میںمردان یوتھ پارلیمنٹ کے چیئر مین ارشاد احمد و ممبران سمیت میڈیا کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، واک وائس چانسلر کے دفتر سے شروع ہو کر اکیڈمیک بلاک پر اختتام پذیر ہوئی، اس موقع پر ڈی پی او سجاد خان نے واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل خصوصا تعلیمی اداروں کے طلبا منشیات اور بالخصوص آئس جیسے جان لیوا اور مستقبل کو تباہ کرنے والے نشے سے اجتناب کر کے اس کی نقصانات اور ممنانعت کے بار ے میں دوسروں کو بھی تلقین کریں‘انہوں نے کہاکہ اس نشے کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے نوجوان نسل اس نشے کا عادی ہورہے ہیں‘ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نوجوان نسل کو اس نشے سے دور رکھیں اور طلبہ اپنی تمام تر توجہ تعلیم پر مرکوز کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات