کامرہ ،جامعہ دار العلوم تعلیم القرآن ویسہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب کا انعقاد

جمعہ 5 اپریل 2019 19:25

کامرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اپریل2019ء) جامعہ دار العلوم تعلیم القرآن ویسہ میں ختم بخاری شریف کی پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں ممتاز عالم دین جید علمائے کرام شیخ الحدیث مولانا مفتی عبید اللہ نے طلباء کو بخاری شریف کی آخری حدیث کا درس دیا ۔

(جاری ہے)

تقریب سے ڈاکٹر قاری عتیق الرحمن نے اپنے خطاب میں دور حاضر میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم حاصل کرنے پر بھی زور دیا ، کہ آج کی نئی نسل کو دینی معلومات پر پوراعبور حاصل ہونا چاہئے، دین اسلام کی تعلیم پر دسترست ہونی ضروری ہے۔

مولانا فضل وہاب ، مفتی عبید اللہ نے فارغ التحصیل طلباء میں دستاربندی اور طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے۔ آخر میں شیخ الحدیث مولانا ظہور الحق نے ملک و قوم کے لئے خصوصی دعا کروائی ۔ اس موقع پر مفتی محمد رضوان ، مولانا اظہار الحق ، مولانا قمر الاسلام ، مولانا مفتی نعیم غورغشتی والے بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :