ڈپٹی کمشنرجہلم کا بنیادی مرکز صحت جلو چک، پنڈوری، اور سکھا کا اچانک دورہ ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز کی حاضری چیک کی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 اپریل 2019 20:29

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) ڈپٹی کمشنرجہلم محمد سیف انور جپہ بنیادی مرکز صحت جلو چک، بنیادی مرکز صحت پنڈوری اور بنیادی مرکز صحت سکھا کا اچانک دورہ کیا ڈاکٹرز، سٹاف اور نرسز کی حاضری چیک کی ہفتہ غذائیت مہم کے بارے تفصیلی انتظامات کا جائزہ لیا۔مریضوں سے حال احوال دریافت کیا اور دستیاب سہولیات پر اطمنان کا اظہار کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو اچانک دورے جاری رکھنے کی ہدایت بھی دی اور بتایا ہے کہ حکومت اہداف کے مطابق ضلع بھر کے 80 سے زائد مراکز صحت میں بنیادی اور معیاری سہولتیں مفت فرہم کی جا رہیں ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں عوام کا رش شعبہ صحت میں حکومت کی سہولتوں پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

ڈپپٹی کمشنر نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مز ید بہتر کرنے کی ہدایت دی اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال سے مونیٹر کرنے کو کہا، جبکہ بنیادی مراکز صحت میں بنیادی سہولتوں کو فراہمی پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صحت عامہ کی سہولیات میں مزید بہتری کی گنجائش ہمیشہ باقی رہتی ہے، ڈاکٹرز حضرات اپنی ڈیوٹیاں ایمانداری سے کرتے ہوئے دنیا اور آخرت میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :