عمران فاروق قتل کیس ، عدالت نے ملزمان سے 31سوالات پوچھ لئے

انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ملزمان کا 19 اپریل کو بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ

بدھ 10 اپریل 2019 14:45

عمران فاروق قتل کیس ، عدالت نے ملزمان سے 31سوالات پوچھ لئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2019ء) ڈاکڑ عمران فاروق قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان سے 31سوالات پوچھ لئے ۔بدھ کو انسداد دہشتگردی عدالت کے جج شاہ رخ ارجمند نے سوال نامہ تیار کیا۔ملزمان کا دفعہ 342 کے تحت بیان ریکارڈ کرنے کیلئے سوال نامہ تیار کیا گیا ۔

(جاری ہے)

انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان سے 31 سوالات پوچھ لیے۔ سوال کیا گیاکہ کیا آپ اپنے حق میں دفاع پیش کرنا چاہتے ہیں،آپ کے خلاف استغاثہ کے گواہوں نے بیانات کیوں ریکارڈ کرائی ۔آپ کے خلاف یہ مقدمہ کیوں قائم کیا گیا ۔ سوال نامہ ملزمان کے وکلاء کو فراہم کر دیا گیا ۔عدالت نے ملزمان کا 19 اپریل کو بیان ریکارڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔