Live Updates

وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار سے سردار اختر مینگل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی ملاقات

بدھ 10 اپریل 2019 18:56

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2019ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات مخدوم خسرو بختیار سے بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے چیئرمین سردار اختر مینگل اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی ترقی اور بلوچستان کو ملک کے دیگر ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لانے کیلئے پرعزم ہے۔

(جاری ہے)

مخدوم خسرو بختیار نے کہا کہ حکومت علاقائی مساوی ترقی کیلئے اقدامات کر رہی ہے جس کے تحت کم ترقی یافتہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی، بلوچستان کی ترقی کو ترجیح دی جائے گی۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ بلوچستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کے منصوبوں کیلئے زیادہ سے زیادہ حصہ دیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان کے حالیہ دورے میں 65 ارب روپے کی لاگت کے مغربی روٹ کے ژوب کچلاک سیکشن، 17 ارب روپے کی لاگت کا مکران ساحل کیلئے ٹرانسمیشن لائن بچھانے، 23 ارب روپے کی لاگت کے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ہسپتال اور ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات