فاسٹ بائولر محمد عامر نے 27ویں سالگرہ منائی

ہفتہ 13 اپریل 2019 20:39

فاسٹ بائولر محمد عامر نے 27ویں سالگرہ منائی
` لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اپریل2019ء) پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنی زندگی کی 27 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔بائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے محمد عامر پنجاب کے شہر گوجر خان کی تحصیل چنگا بنگیال میں 13 اپریل 1992 کو پیدا ہوئے۔فاسٹ بولر نے کرکٹ میں اپنے کیریئر کا آغاز سال 2009 میں سری لنکا کیخلاف ون ڈے اور ٹیسٹ سیریز میں کیا جبکہ 2009 میں ہی انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں ڈبیو کیا۔

(جاری ہے)

اگست 2010 میں محمد عامر کو اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں گرفتار بھی کیا گیا جس کے بعد فاسٹ بولر پر 5 سال کی پابندی لگائی گئی۔جنوری 2015 میں محمد عامر کو ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کی اجازت ملی اور اسی سال بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کا حصہ بنے، جبکہ 2016 میں نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں پاکستان ٹیم میں واپسی ہوئی۔محمد عامر اب تک ٹیسٹ میں 119، ون ڈے میں 60 اور ٹی ٹوئنٹی میں 55 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔ فاسٹ بولر کی شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان ٹیم کئی اہم میچز میں فتحیاب بھی ہوئی۔