پاکستان کا سب سے بڑا مظلوم آصف زرداری ہے

ن لیگ کے شیطانی دماغ نے اسے مسٹر 10 پرسنٹ مشہور کیا، اسے بچوں سمیت کرپشن میں شریفوں کی بیعت کرنی چاہیئے: سینئر صحافی حسن نثار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 13 اپریل 2019 22:20

پاکستان کا سب سے بڑا مظلوم آصف زرداری ہے
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اپریل 2019ء) سینئر صحافی حسن نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مظلوم آصف زرداری ہے، ن لیگ کے شیطانی دماغ نے اسے مسٹر 10 پرسنٹ مشہور کیا، اسے بچوں سمیت کرپشن میں شریفوں کی بیعت کرنی چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی اور تجزیہ کار حسن نثار کی جانب سے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی بدعنوانیوں سے متعلق خصوصی تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔

حسن نثار نے خاص کر شریف خاندان اور زرداری خاندان پر لگنے والے الزامات سے متعلق اپنا تجزیہ پیش کیا ہے۔ حسن نثار کا کہنا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا مظلوم آصف زرداری ہے۔ حسن نثار کہتے ہیں کہ یہ ن لیگ کا شیطانی دماغ ہے جس نے آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ مشہور کیا تھا۔ آصف زرداری کو مسٹر 10 پرسنٹ اور سب سے زیادہ کرپشن کرنے والا شخص بنا کر پیش کرنے کے منصوبے کا خالق حسین حقانی تھا۔

(جاری ہے)

حس نثار کہتے ہیں کہ آصف زرداری اور اپنے بچوں سمیت کرپشن کرنے میں شریفوں کی بیعت کرنی چاہیئے۔ حسن نثار کی رائے میں شریف خاندان کرپشن کرنے کے معاملے میں زرداری خاندان سے کہیں زیادہ ملوث ہے۔